یکم اگست سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کردی گئی، اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قمیت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی کلو قمیت 236 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قمیت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قمیت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے تھی۔
دریں اثناء اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیاہے کہ سوئی ناردرن کیلئےایل این جی کی قمیت میں1.23ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی کرتے ہوئے قیمت13.39ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کر دی گئی ہے ۔جون میں سوئی ناردرن کیلئےایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالرتھی۔
سوئی سردرن کیلئے 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کرتے ہوئے این جی کی قمیت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کر دی گئی ہے ،جون میں سوئی سدرن کیلئےایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالرتھی۔









