بیجنگ :
یکم اگست کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 15 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “فوج کے قیام کی صد سالہ مدت کے ہدف کا حصول ، قومی دفاع اور فوج کی جدیدکاری میں ایک نئی صورتحال کی تشکیل۔”
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فوج کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے ہدف کو مقررہ وقت پر حاصل کرنا اور عوامی فوج کو عالمی معیار کی فوج میں تبدیل کرنا ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کے لئے اسٹریٹجک تقاضے ہیں۔ نئے دور میں فوج کی مضبوطی کے حوالے سے سوچ پر عمل درآمد، نئے دور میں فوجی اسٹریٹجک پالیسی پر عمل درآمد، میکانائزیشن، انفارمیٹائزیشن اور انٹیلی جنس کی مربوط ترقی پر عمل کرنا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے اسٹریٹجک صلاحیت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ فوجی حکمرانی کو جامع طور پر مضبوط بنانا، قومی دفاع اور فوجی اصلاحات کی کامیابیوں کو مستحکم اور وسیع کرنا اور مربوط قومی اسٹریٹجک نظام اور صلاحیتوں کو مستحکم اور بہتر بنانا ضروری ہے۔
مضمون میں اس بات پر بھِی زور دیا گیا ہے کہ عوامی فوج قومی اقتدار اعلیٰ ، وحدت اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنے، چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے لئے اسٹریٹجک حمایت فراہم کرنے اور عالمی امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے اعتماد اور صلاحیت رکھتی ہے۔