اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اس پر بات کرناچاہتے ہیں کہ مجھے اقتدار میں واپس لاؤ،یہ بڑھکیں مارتے ہیں ،دوسراڈرجائے تو ٹھیک ورنہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کو امید ہے کہ شایدستمبر،نومبر کے بعد یہ حکومت میں آجائیں مگر یہ ان کی خام خیال ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے 2018 کا الیکشن بھول گئے ،2024 کا الیکشن انہیں یاد ہے،بانی پی ٹی آئی کی معافی تلافی سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں، انہوں نے کل پاؤں پکڑنے ہی پکڑنے ہیں، یہ بڑھکیں مارتے ہیں ،دوسراڈرجائے تو ٹھیک ورنہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی اس وقت ملک میں چار طرفہ لڑائی لڑناچاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو امیدہے کہ شایدستمبر،نومبر کے بعد یہ حکومت میں آجائیں، یہ ان کی خام خیال ہے سیاست میں انہوں نے کتنے پینترے بدلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پریس کانفرنس میں ترلے کی ٹون میں بات کی ۔ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ محموداچکزئی سے پوچھوں گا کہ وہ ان کی طرف سے مذاکرات پر بھی تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ملک کو دیوالیہ کرکے گئے اور آئی ایم ایف کو خط بھی انہوں نے لکھا،دراصل بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات اور اقتدارکے سواکوئی چیز اور رشتہ عزیزنہیں۔انہوںنے کہاکہ صبحپراٹھوں کا ناشتہ کرکے بھوک ہڑتال کرتے ہیں ، کیمپ میں بیٹھ کر گپ شپ کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ کے پی نشانہ بن رہا ہے ،خیبرپختونخوا میں 15 سال سے ان کی حکومت ہے، بجائے یونیورسٹی بنانے کے تعلیمی اداروں کی زمین بیچ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کو امید ہے کہ شایدستمبر،نومبر کے بعد یہ حکومت میں آجائیں مگر یہ خام خیال ہے ،خواجہ آصف








