اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی








