لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اورسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ،ملاقات میں ملکی آئندہ صورتحال ،لانگ مارچ اورانتخابی اتحاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،اس موقع پرگفتگو کرتےہوئے شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ عمران خان ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں
حقیقی جنگ ہم جت کررہیں گے،اسپیکرپنجاب اسمبلی کاکہناتھاکہ ہماری جدوجہدعام انتخابات تک جاری رہے گی اورجب تک ملک میں صاف اورشفاف انتخابات نہیں ہوتے اس وقت تک ہم عمران خان کاساتھ دیں گے ،مسلم لیگ ق نے پنجاب میں پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ہونیوالی ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوارکھڑے نہ کرنے اورانتخابات میں تحریک انصاف کاساتھ دینے کابھی اعلان کردیا۔









