بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ججوں نے سٹینڈ نہ لیا تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی،عمران خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے،آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے،یہ اس قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے،جمہوریت کی اخلاقیات ہوتی ہیں،

پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں،پیرکوپشاورمیں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،2022میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی،ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں،کرونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے،کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دی،پاکستان کورونا کے خلاف اقدامات کرنے میں ٹاپ 5 ملکوں میں تھا،

حکومت گرانے کی ساز ش کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ جومراسلہ امریکا سے آیااس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے،کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اس طرح عوام نہیں نکلے،ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی

انہوں نے کہاکہ آج ہم کھڑےنہ ہوئےتوآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی،62سال پاکستان ملٹری ڈکٹیشن اور2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے،میرا دور حکومت صرف ساڑھے3سال چلا ہے،میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا،ہندوستان نے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی،

ہندوستان کبھی اجازت دےگا کہ امریکا جا کر وہاں ڈرون حملہ کرے؟ہمارا سب سے بڑا دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہے، ہم نے امریکہ کی جنگ لڑی انہوں نے شکریہ تک ہمیں نہیں کہا،ہم نے 30روپے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بڑھائی،آپ عوام کیلئے نہیں کسی اور کو خوش کرنے کیلئے فیصلے کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ الیکشن کرانے سے آپ ڈرتے ہیں،

عوام میں آپ نہیں جا سکتے ان کا سپریم کورٹ نے سیسیلین مافیا کا نام ٹھیک رکھا ہے،بےنظیر کی انہوں نے تصویریں پھینکی تھیں،شریف خاندان مافیا ہے،انہوں نے لوگوں کو مارا،35ہزار شیلنگ کی،انہوں نے ایسے شیل استعمال کئے جو دہشتگر وں کیلئے ہوتے ہیں،مرغی کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہے

جب سے حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بنا ہے،جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا،جو ملک طاقت ور مجرموں کو کٹہرے میں لے آتا ہے وہ ترقی کر جاتا ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہمارے لانگ مارچ پر حکومت نے ظلم کیا اس کے بعد میں سپریم کورٹ سے کہتا ہوں کہ آئین کے تحت کیا ہمیں نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ احتجاج کا حق حاصل نہیں۔ میں سپریم کورٹ سے کہتا ہوں اس پر فیصلہ دے کہ کیا ہم مارچ کر سکتے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تحفظ فراہم نہ کیا تو ہم احتجاج کی دوسری حکمت عملی اپنائے گے۔ ہم نے بنا تیاری کے لانگ مارچ کی لیکن اب ہم تیاری کر کے جائیں گے۔