کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی وہیں سونے کے بھاؤ میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔پیر کے روز بین االاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 855 ڈالر ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی سے ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 302 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہوگئے۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار 570 اور 10 گرام چاندی ایک ہزار 346 روپے پر برقرار رہی۔
سونے کی قیمت میں مزید کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانیے
