وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں ہے۔
اسلام آباد میں وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی بنیادی حق ہے، ہم اس حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر پر جو بلاجواز بھارتی تسلط ہے، اس کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خوداردیت ملنا، اس کے لیے ہم ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج ہم آپ کو بھارت کے اندر سری نگر سے کشمیروں کی آواز آپ تک پہنچائیں گے، ہم ان کے چہرے نہیں دکھائیں گے، ہم نے آج یہ بیڑہ اٹھایا ہے، آج آپ کو سری نگر میں سے اور بھارتی کشمیر میں ان لوگوں کی آوازیں سنائیں گے