facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

وزیراعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں: پرویز الہٰی

اسلام آباد(منیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔

جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔

’’وزیرِ اعظم نے مجھے پیکا آرڈیننس سے متعلق ٹاسک دیدیا‘‘

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش ہے، یہ پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، جو مخصوص اخبارات اور چینلز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ تحریکِ انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشیر غلط بیانی سے حکومت و میڈیا میں خلیج حائل کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں، تحریکِ انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے کے معاملے پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندی کے باعث پی ٹی آئی اپنا نقطۂ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پارٹی قیادت فیصلے پر نظرِ ثانی کریں، آزادیٔ اظہارِ رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام