بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پروزیراعظم کی ارشد ندیم کومبارکباد

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے ۔

وزیراعظم نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں،آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ،مارچ 2024 میں وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی،پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی