بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کےبہنوئی کےپروٹوکول کی گاڑی کولوٹ لیاگیا

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پيچوہو کے پروٹوکول کی گاڑی کولوٹ لیا گيا۔ پولیس کے مطابق واقعہ28مئی کوشارع فيصل پر پيش آیا جس کا مقدمہ بہادر آباد تھانے ميں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فضل اللہ کے پروٹوکول کی گاڑی میں ڈرائیور دلاورخان اورعبدالحنان موجود تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پرسوار4ملزمان نے لوٹ مار کی۔ گاڑی سے2 بریف کیس اور موبائل فون چھین لئے گئے، بريف کیس ميں لیپ ٹاپ،چیک بک،اسلحہ لائسنس اور 3 گاڑیوں کے کاغذات تھے ۔