اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے ماضی میں ایک بار کنگ خان کی قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے ٹرولنگ کی تھی جس پر شاہ رخ خان نے بہت دلچسپ جواب دیاتھا۔
شاہ رخ خان پوری بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے طنز و مزاح کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کی اس صلاحیت کی خوب تعریف بھی کی جاتی ہے۔
2005 میں جب شاہ رخ خان کرن جوہر کے شو میں اپنی فلم ’میں ہوں نا‘ کی تشہیر کے لیے آئے تھے تو امیتابھ بچن بھی اپنی فلم ’بلیک‘ کی تشہیر کر رہے تھے۔
اس شو کے ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران، مداحوں نے اداکاروں کے ایک ایک ایسے پہلو کو جانا جو کہ بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں تھا۔
کرن جوہر نےاپنے شو کے ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران امیتابھ بچن سےکسی بھی ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جو ان کے پاس ہے لیکن شاہ رخ خان کے پاس نہیں ہے۔
اس سوال کے جواب پر امیتابھ نے کہا کہ’ان کا لمبا قد‘۔
پھر کرن جوہر نے یہی سوال شاہ رخ خان سے پوچھا تو انہوں نےبہت مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ’لمبے قد والی بیگم‘۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن کا قد 6 فٹ ہے جبکہ ان کی اہلیہ جیا بچن کا قد صرف 5.2 فٹ ہے۔
جبکہ اداکار شاہ رخ خان کا قد 5.5 فٹ ہے اور ان کی اہلیہ گوری خان کا قد 5.2 فٹ ہے۔