بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر حکومت اپوزيشن سب خوشیاں منا رہے ہیں۔
اسی حوالے سے قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے جس میں قومی ہیرو کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی جہاں بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے شاندار الفاظ میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب کراچی کی ایک تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کارنامے کو سراہا۔