بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے پیرس سے روانہ، قومی ہیرو کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم وطن واپسی کے لیے پیرس سے روانہ ہوگئے جب کہ قومی ہیرو کے فقید المثال استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیرس سے براستہ استنبول رات ایک بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچیں گے۔

ان کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں جب کہ ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی و سرکاری محکموں و اداروں کو ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ارشد ندیم کو قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر فون کرکے مبارکباد دی اور قومی ایتھلیٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ کے استقبال کے لیے آئیں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے پی پی پنجاب کی قیادت کو ارشد ندیم کا استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔ پیپلز پارٹی کا وفد لاہور ائیرپورٹ پرارشد ندیم کا شاندار استقبال کرے گا۔