بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر نے حقیقی مسافروں کی سہولت کاری کیلئے تمام ایئر پورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیئے جانے والے ایس آر او میں بتایا گیاہے کہ ایف بی آ ر نے ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر فوکل پرسن نامزد کر دیئے ہیں جوکہ حقیقی مسافروں کو سہولت فراہم کریں گے اور ان کی شکایت کا بر وقت ازالہ کریں گے ، ایف بی آر ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کی سہولت کاری پر یقین رکھتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر یوسف علی خان مگسی ایڈیشنل کولیکٹر، لاہور ایئرپورٹ پری ایڈیشنل کولیکٹر ارم سہیل ، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایڈیشنل کولیکٹر رضوان صلابت ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سید بابر علی شاہ ، باچاخان ایئر پورٹ پر ایڈیشنل کولیکٹر ذاکر ، کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ موئن افضل ، ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر رانا عرفان شوکت ، فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر متین عالم فوکل پرسن ہوں گے ۔