بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا کے 48 گھنٹے ، بلاول کے 5 دن کاٹھ کا گھوڑا نکلے، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں کو واپس چلی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کےتمام دعوؤں سے ہوا نکل جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔