اسلام آباد(ممتازنیوز)صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی عامر خان کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئےتائیکوانڈو کے مقابلے میں شاندار کارکردگی پر عامر خان کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہاکہ عامرخان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قو م کا نام روشن کیا امید ہے کہ عامر خان مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ، پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، کھیل کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں مختلف کھیلوں پر توجہ اور فروغ دینے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت نے عامر خان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









