پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپکس سے پہلے 2 بار انجری کا شکار ہوا۔
اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، اولمپکس میں جیت پر والدین اور پوری عوام کا مشکور ہوں، گورنر ہاؤس میں اتنی عزت دی، پشاور کے عوام کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے لیے عوام کی محبت ہی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، کرکٹ، فٹبال، کبڈی کاکھلاڑی بھی رہا ہوں، ایتھلیٹکس کا آغاز 2012 میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیرس اولمپکس میں 24 جولائی کو جانا تھا، 21 جولائی کو میں انجری کا شکار ہوگیا۔









