ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا تنازع کی زد میں آگئی، مخالفین نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عامر خان کی مذکورہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق بھی اڑایا، امید ہے عوام اس کچرا فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی مشہور فلم فوریسٹ گمپ کا چربہ ہے، عامر خان اور کرینہ کپور کو یہ فلم کاپی کرنے کے لیے 14 سال لگے، اس طرح کی فلم کو روکا جائے۔خیال رہے کہ مذکورہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔









