کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 800 روپے اور فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے ایک لاکھ 37 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام 685 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 17 ہزار 713 روپے پر آگیا۔پاکستان میں 27 مئی سے اب تک سونے کی فی تولہ نرخ 6 ہزار روپے گرچکے ہیں۔
سونے کی قیمت میں مزید کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
