بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’شاہ زیب،لوٹ سیل لگی ہے،موقع ہے تم بھی لیڈر بن جاؤ‘‘ شیخ رشید کااینکرکو مشورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنےنجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے روایتی جارحانہ انداز میں اتحادی حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہاہے کہ لیڈروں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، ایک بیٹے کو وزیراعلیٰ بنادیا ایک بیٹے کو وزیرمواصلات بنادیا ، انہوں نے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ موقع ہے تم بھی جاکر لیڈر بن جاؤ۔انہوں نے کہاکہ میں ان سے ملک چلتاہوا نہیں دیکھ سکتا ،بحرانوں میں قومی لیڈر کی ضرورت ہے ۔