بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی میں بڑھتی ہوئی بے قابو مہنگائی، حکمران طبقات کی عوام دشمن پالیسیاں۔۔۔بائیں بازو کی جماعتوں کا اسلام آباد میں” لیفٹ متبادل کانفرنس ” کے نام سے کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکمران جماعت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عام عوام خصوصاً مزدوروں،محنت کشوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا کردی ہے، حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدے کر کے اپنی بدعنوانیوں اور عیاشیوں کے لئے عوام کی زندگی عذاب کردی ہے۔بائیں بازو کی جماعتوں میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان اور دیگر نے موجودہ ملکی معاشی اور عام آدمی کو در پیش مسائل سے متعلق 18 جون کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں “لیفٹ متبادل کانفرنس” کے نام سے کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بائیں بازو کی جماعتوں میں کمیونسٹ پارٹی اور دیگر جماعتوں نےملکی موجودہ معاشی صورتحال اور عام آدمی کودر پیش مسائل سے متعلق اسلام آباد میں کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران طبقات کی عوام دشمن پالیسیوں ، روزانہ تیل ، گیس ، بجلی اور اس کے نتیجے میں مہنگائی نے عام عوام خصوصاً مزدوروں،محنت کشوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ موجودہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں اور سابقہ فسطائی رحجان کے حامل حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدے کر کے اپنی بدعنوانیوں اور عیاشیوں کے لیئے عوام کی زندگی عذاب کردی ہے ۔ جبکہ کاروباری جرنیلوں نے اپنے طبقاتی و معاشی مفادات کو پورا کرنے کے لیے ملکی بجٹ کا بڑا حصہ ہتھیانے کے علاوہ جہاد بزنس جیسا خونی کھیل کھیل کر خود تو ارب پتی بن گئے جب کہ ملک کی عوام کو مذہبی شدت پسندی کی آگ میں جھونک دیا ہے ۔ سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنوں کو جبری گمشدہ کرنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے ۔ایسے حالات میں عوام کو متبادل پروگرام دینے کے لیئے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے 18 جون بروز ہفتہ صبح 11 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لیفٹ پارٹیوں کی “لیفٹ متبادل کانفرنس” کے نام سے کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام لیفٹ پارٹیوں کی قیادت کو کانفرنس میں شرکت کے لیئے دعوتیں دینے کا سلسلہ آج سے شروع کیا جائیگا۔