لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا طیارہ لاہور اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے مگر موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو لاہور میں اتارا گیا۔ ذرائع وزیراعظم ہاس کے مطابق عمران خان آج رات گورنر ہاوس لاہور میں قیام کریں گے۔