بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ ، کتنے وزراء حلف اٹھائیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کابینہ میں توسیع آئند ہ ہفتے ہونے کا امکا ن ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ بیس سے زائد وزرءا اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مزید تین وزراء اور دو معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع مخدوم عثمان،ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کو وزارتوں کے قلمدان دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق معاونین خصوصی کے لیے پیپلزپارٹی کے شہزاد چیمہ اور چودھری منظور کے نام زیر غور ہیںجبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ عمران نذیر، بلاول یسین، اعظمی بخاری کے نام وزارتوں کے لیے شامل ہیں۔ رپورٹ کےمطابق میاں مجتباع، شجاع الرحمان، ذکیہ شاہنواز، احمد علی اولکھ بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ وزرا کے محکموں کا تعین قائد مسلم لیگ ن کریں گے۔ذارائع نے دعویٰ کیا ہےکہ قائد مسلم لیگ ن کو وزرا کی لسٹیں بھجوائی جا چکی ہیں۔