بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترمیم، مولانا حکمران اتحادکیلئے امیدکامرکز

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ بہت اہمیت کاحامل ہے،اس دورے کے
بعد وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کے ساتھ ساتھ پاکستان کے آئین کوتسلیم کرنے والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے سیاسی اندازمیں بھی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے اور اس کے لیے مشاورت کا دائرہ وسیع کیاجارہاہے،کوئٹہ میں اخترمینگل کے علاوہ دیگر تمام سیاسی رہنماوں سے وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کی تھی ،ملاقات کرنے والوں میں قوم پرست رہنمااور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بھی شامل تھے،بلوچستان کے مسائل آج پیدانہیں ہوئے یہ سلسلہ ایوب خان کے دورسے چل رہاہے،لیکن حال ہی میں سی پیک کادوسرافیزشروع ہونے کیبعد پاکستان دشمن قوتیں بہت متحرک ہوئیں بلوچستان میں سرداری نظام کی وجہ سے بھی عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں کیونکہ ترقیاتی کام نہ ہونے سے تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی محرومی اور ملازمتیں نہ ملنے کے باعث نوجوان پریشان ہیں اور بے روزگاری کیباعث بعض دہشت گرد تنظیموں کو یہ موقع ملتا ہیکہ وہ انہیں اپناہم نوا بنالیتی ہیں ،ان پہلووں پر بھی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے ،دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے،گزشتہ دنوں صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی تھی اور اس کے فالو اپ میں اب وزیراعظم شہبازشریف مولاناکے پاس آئے ،اسٹیبلشمنٹ کے قریبی وزیرداخلہ محسن نقوی دونوں ملاقاتوں میں شامل رہے،محسن نقوی کے مولانافضل الرحمان سے طویل اور دیرینہ تعلقات ہیں ،نائن الیون کے واقعہ کے بعد جب محسن نقوی سی این این کے لئے رپورٹنگ کرتے تھے تو اس وقت سے ان کے مولانافضل الرحمان سے بہت رابطے تھے اور وہ ان کے انٹرویوزکرکے غیرملکی میڈیاکوبجھوایاکرتے تھے ،ویسے بھی مولانا فضل الرحمان کی شکایات ن لیگ سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ سے ہیں اور وہ یہ کہتے رہے ہیں کہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے انہیں کے پی کے میں ہروایااور دھاندلی ہوئی ،مولانافضل الرحمان کے پاس اس وقت ترپ کا پتہ ہے اگر وہ حکمران اتحاد کے ساتھ مل جاتے ہیں تو ججزکی مدت بڑھانے اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کی آئینی ترمیم ممکن ہوجائے گی اور اس کے بعد عمران خان کے لئے سیاسی مشکلات بڑھ جائیں گی ،وفاقی حکومت مستحکم ہوجائے گی اس حمایت کے بدلے میں مولانا فضل الرحما ن کو کیاسیاسی فائدہ ہوگا اور وہ حمایت کے لئے کون سی گارنٹی مانگ رہے ہیں اس بارے میں کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی،بعض حلقے یہ کہتے ہیں کہ حکمران اتحادکے ساتھ تعاون کی صورت میں جے یو آئی کو دوبارہ کے پی کے کی گورنرشپ مل سکتی ہے جب کہ بلوچستان حکومت میں جے یو آئی کو اہم وزارتیں بھی دی جاسکتی ہیں ،اصل مسئلہ اس کے علاوہ یہ ہے کہ مولانافضل الرحمان بہت سخت لائن لے چکے ہیں اب اس سے واپسی کاباعزت راستہ مشکل سے دکھائی دے رہاہے اور جے یو آئی کے سینئر رہنمایہی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت نہ تو پی ٹی آئی سے اتحادکرے گی اور نہ ہی حکمران اتحاد کا ساتھ دیاجائے گا۔