facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ اپوزیشن نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

اسلام آباد(محمد اکرم عابد)اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف نے وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کی طرف سے قبل از وقت انتخابات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت کی پیشکش کومستردکرتے ہوئے اسے تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیاہے۔”روزنامہ ممتاز” کی طرف سے رابطہ کرنے پر ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ تجویز پیش کرنے والے وفاقی وزیر اپنی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے ان کی پیش کردہ کسی ایسی تجویز کوسنجیدہ لیاہے ،اپوزیشن اپنی طے شدہ حکمت عملی کے مطابق چل رہی ہے۔انہوںنے بتایاکہ نویا دس تاریخ کو تحریک جمع کرادیں گے۔
پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما راجہ پرویز اشرف نے بھی رابطہ کرنے پر اس تجویز کو غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دراصل حکومت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے اسلام آبادپہنچنے سے پہلے ہی حواس باختہ ہوچکی ہے اور وہ اپنا برا وقت ٹالنے کے لئے شیخ رشیدجیسے لوگوںسے اس طرح کی تجاویز سامنے لارہی ہے لیکن اب حکومت کے لئے مزید کوئی مہلت نہیں۔
دریں اثنا ء متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی رہنمامولانا اسد محمود نے ”روزنامہ ممتاز” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے قبل ازوقت انتخابات یا کسی دوسرے ایشو پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااب تواہم عدم اعتماد کی تحریک کے علاوہ کسی اور بات سوچنے کو تیار نہیں،ایسی تجویز سے حکومت اپنے آپ کو نہیں بچاسکتی۔