بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب: ڈینگی کے مزید 10 کیسز رپورٹ

محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران صوبۂ پنجاب میں 54 جبکہ رواں سال ڈینگی کے 357 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4، چکوال سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔