بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی میں حکومت ،اسٹیبلشمنٹ ،PTI مذاکرات کی گونج

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی باتیں اب میڈیاکے علاوہ ایوان میں بھی باضابطہ طورپر زیربحثآگئی ہیں ،تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور وزیردفاع خواجہ آصف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مکالمہ ہوا ،محمودخان اچکزئی نے پہلی مرتبہ کھل کر یہ بات کہہ دی ہے کہ ہر ادارے سے مذاکرات کروں گا،آئیں آرمی چیف سمیت سب مل کر بیٹھیں تاکہ ملک کوآئین کے مطابق چلایاجاسکے اور پارلیمنٹ کو طاقت سرچشمہ بنایاجائیجس پر وزیردفاع نے خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے یہ آپس میں فیصلہ کرلیں کہ مذاکرات حکومت سے کرنے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ سے کرنے ہیں،پی ٹی آئی والے کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ہوگی ،اصل میں پی ٹی آئی این آراو مانگ رہی ہے ، اب نہ باجوہ ہے نہ پاشااور نہ ہی فیض موجود ہے ،یہ بات واضح کرناچاہتاہوں کہ جب تک نومئی کا حساب نہیں ہوگا مذاکرات نہیں ہوسکتے ،گزشتہ کئی دنوں سے مذاکرات کے معاملے پر بہت سے رابطوں کی اطلاعات آرہی ہیں ،محمودخان اچکزئی کی ن لیگی رہنما راناثناء اللہ سے ایک ملاقات بھی ہوئی ،عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتیہوئے ایک بارپھریہ کہاہیکہ ہم مذاکرات انہیں سے کریں گے جن سے کرنے چاہئیں جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے حکومت والے نومئی کا شورمچادیتے ہیں ،انہوں نے دعویٰ کیاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت زیادہ عرصہ قائم نہیں رہے گی،آج کل تحریک انصاف کے رہنما نجی محفلوںمیں کہہ رہے ہیں کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی نہ کسی سطح پر رابطہ ہے اور ان رابطوں پر ن لیگ پریشان ہے ،جب کہ ن لیگ یہ کہہ ہے کہ جب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی گرفتارہوئے ہیں،عمران خان بہت پریشان ہیں ،جیل میں انہیں سہولتیں دینے والے ہٹائے جاچکے ہیں اور وہ کسی نہ کسی بہانے این آراو مانگ رہے ہیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرکاالیکشن لڑنے کا مقصدبھی یہی ہے کہ وہ برطانیہ جا سکیں،تحریک انصاف ہو یا دیگر جماعتیں سب بظاہرتو آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کانعرہ لگاتی ہیں لیکن اقتدار حاصل کرنے اور این آراو کے لیے راولپنڈی کی طرف دیکھتی ہیں اور پنڈی والوں سے ہی معاملات کرناچاہتی ہیں تو پھر یہ آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کی باتیں نہ کریں ،اس سے پہلے ن لیگ نے ووٹ کو عزت دوکانعرہ لگایااورعوام میں مقبولیت حاصل کی لیکن جب ان کے معاملات اسٹیبلشمنٹ سے طے پاگئے تو اس نعرے کو عمران خان نے اپنالیااورووٹ کو عزت دو کے بجائے حقیقی آزادی کا نیانعرہ لگایااور عوام میں مقبولیت حاصل کی لیکن عمران خان کی پارٹی سے نو مئی کو جو سنگین غلطی ہوئی اس کا ازالہ ان سے نہیںہوپارہااور جب تک نومئی کے معاملے پرکھل کر معافی نہیں مانگی جاتی اور عمران خان حملہ کرنے والے کارکنوں سے لاتعلقی نہیں کرتے اسٹیبلشمنٹ ان کی کسی بات پر اعتماد کرنے کو تیارنہیں ،دوسری جانب سینیٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادبڑھانے کاایک ترمیمی بل پیش کردیاگیاہے اس بل کے تحت ججز کی تعداد بیس مقررکرنے کی تجویزدی گئی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ بل حکمران اتحاد کی بجائے تحریک انصاف کی نشستوں پر بیٹھنے والے معروف بزنس مین سینیٹر عبدالقادرنے پیش کیایہ وہی عبدالقادر ہیں جب وہ 2021 میں بلوچستان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑناچاہارہے تھے تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے بعض رہنماوں نے ان پر کروڑوں روپے خرچ کرنے اور ٹکٹ خریدنے کاالزم لگایاتھا،عبدالقادر آزادحیثیت میں تحریک انصاف کے ایم پی ایزکے ووٹ لے کر سینیٹرمنتخب ہوئے اور عمران خان سے ایک ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن سینیٹ اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں خود کو آزادسینیٹر ظاہرکرتے رہے۔بل پیش ہونے پر تحریک انصاف نے شدید احتجا ج کیااور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربیرسٹرعلی ظفرنے الزام عائد کیاعبدالقادر کسی کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں،سیف اللہ ابڑونے بھی اسی طرح کاالزام لگایاجس پر سینیٹر عبدالقادر نے شدید ردعمل کااظہارکیا ،اب یہ بل قائمہ کمیٹی کوبھجوایاگیاہے،دوسری جانب قومی اسمبلی میں منگل کو ہی مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چودھری کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادبڑھانے کا بل ایجنڈے میں شامل ہے اور حکمران اتحاد یہ بل پاس کرالے گا جس کے بعد اس بل کو سینیٹ میں پیش کیاجائے گا اور سینیٹ میں یہ بل طلال چوہدھری پیش کریں گے ،سینیٹ سے منظور ی بعد ججز کی تعداد17 سے بڑھ کر 23ہوجائے گی۔