اسلام آباد:وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ ہم بجلی کی قیمتوں کو نیچے لانے کےلئے مختلف منصوبوں پر غور کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مختلف آپشنزپر بات ہوتی ہے ابھی کوئی چیزحتمی نہیں، لوگوںکو ریلیف دینے کے لیے وزارت توانائی تین ،چارماہ سے آپشنز پر غورکررہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ احتیاط سے چلیں گے تاکہ بین الاقوامی وعدے پورے ہوں،کسی بھی صوبے کے ساتھ ابھی کسی منصوبے پر کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔انہوںنے کہاکہ آئی پی پیز سے متعلق تفصیل سے کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکاہے آئی پی پیز کے ساتھ باہمی رضامندی سے آگے بڑھناہی حل ہے ،ملک بہت جلدآئی پی پیزکے حوالے سے خوشخبری سنے گا۔انہوں نے کہاکہ آج کل کے حالات آئی پی پیز،عوام اور ملک کے لئے اچھے نہیں۔ آئی پی پیزکو پی ٹی آئی حکومت نے ریلیف دیاتھاپی ٹی آئی حکومت پا س موقع تھاجوجان بوجھ کرضائع کیاگیا۔
وزیرتوانائی نے کہاکہ مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے۔