لندن :نائب وزیراعظم اسحاق دار برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ہیتھروایئرپورٹ پربرطانوی حکام نے استقبال کیا،لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اسحاق ڈار 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں نائب وزیر اعظم نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے۔ دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق دار برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے








