اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی والدہ کے انتقال کے اظہار افسوس کیلئے انکی رہائشگاہ آمد،وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ والدہ جیسی قیمتی نعمت کے دنیا سے جانے کا غم تا عمر انسان کے ساتھ رہتا ہے،اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کریں۔وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاآئی جی اسلام آباد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس








