اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو پاکستان کا امیج خراب کرنے نہیں دیں گے، جنہوں نے جلسہ کرنا ہے سنگجانی میں جا کر کریں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال چوہدری نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مظاہرے کریں لیکن اسلام آباد کو بند نہ کریں، اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
انہوںنے کہا کہ سرمایہ کار آتے ہیں اسلام آباد میں کنٹینر لگے دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ماضی میں ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں کو بلا کر دنیا کو پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیتے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ضروری ہے۔
کسی جتھے کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دانیال چوہدری








