بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 ستمبر کو سنگجانی میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی مناسبت سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق اب جلسہ مویشی منڈی سنگجانی کے مقام پر ہوگا۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیموں نے سنگجانی پہنچ کر پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ یہاں سے سامان ہٹایا جائے۔
اس کے بعد علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس ٹیم نے فیصل امین گنڈاپور سے مذاکرات کیے، پھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت سے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا۔
جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد پرانی جگہ سے سامان ہٹا دیا گیا ہے، اب جلسہ سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں جی ٹی روڈ پر جی ٹی روڈ کے قریب ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کرنے جارہی ہے،اس سے قبل 22 اگست کو ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی ہوگیا تھا۔