اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر سردار یا ر محمد رندنے ملاقات کی۔ملاقا ت میں ملک کی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر یار محمدرند نے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی۔سرداریارمحمدرندنے یہ ملاقات آصف زرداری کی دعوت پر کی۔آصف زرداری نے انہیں چائے پر مدعو کیا تھا۔