اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا جبکہ حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پہلے ہی کیمپ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔
خیال رہے کہ آج تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے، انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔