اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی،جن لاکھوں لوگوں نے انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، پی ٹی آئی نے جلسہ کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے اور جعلی ٹویٹس کئے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا اور پروپیگنڈا کیا، احتساب ہو کر رہے گا، انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون،وزیراطلاعات کاپی ٹی آئی جلسے پرردعمل








