بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  عورت فاؤنڈیشن کی علی امین گنڈا پور کی خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان کی مذمت

عورت فاؤنڈیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صحافیوں، بالخصوص خواتین صحافیوں، کے خلاف نازیبا، اخلاق سے گری ہوئی اور شرمناک زبان کے استعمال کو ان کی عورت متعصبانہ ذہنیت قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے غم و غصہ کا اظھار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں ان کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی زبان دھمکی آمیز تھی۔ انہوں نے عورتوں کے خلاف بات کرتے ہوئے اپنی اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے سائیبر کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 10 جس کا تعلق “سائبر دہشت گردی” سے ہے اور سیکشن 10A جس کا تعلق “نفرت نگیز تقریر” سے ہے کی صریحا خلاف ورزی کی ہے۔ لہذا عورت فاؤنڈیشن مطالبہ کرتی ہے کہ متعلقہ حکام وزیر اعلیٰ کے پی پر ان دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر فی الفور مقدمہ قائم کیا جائے۔
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ” عورتیں آسان ہدف ہیں” تو وہ گہری غلط فہمی کا شکار ہیں۔پاکستانی عورت ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، باشعور اور باختیار ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنا بلکہ ملکی سیاست کا دفاع بھی بھترین انداز میں کرنا جانتی ہے۔جہان تک صحافیوں اور بالخصوص خواتین صحافیوں کا تعلق ہے تو پورے معاشرے بالخصوص سیاستدانوں کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ یہ لوگ خواہ جنگ ہو سیلاب ہو یا بدامنی ہو یا کوئی بھی خطرناک صورتحال ہو، اپنی جان کی بازی لگا کراپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ ان کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے۔ بدقسمتی سے ہماری سیاس قیادت کے ایک حصے کی تہذیبی پستی کا عالم یہ ہے کہ اس نے ایسی نازیبا زبان کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔