بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی پاور شو پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے میں پڑ گیا

اسلام آباد ( ملک نجیب ) پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی پاور شو پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے میں پڑ گیا ۔ یہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق 20 اگست کو اسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے جن کا کرایہ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا ۔ یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید 100 کنٹینر رکھے گئے جن کا کرایہ 1 کروڑ 17 لاکھ روپے بنا ۔ 7 ستمبر کی رات 205 مزید کنٹینر اسلام آباد میں رکھے گئے ۔ 205 کنٹینرز کا کرایہ 79 لاکھ 95 ہزار روپے بنا ۔ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو 2 دفعہ کھانا دیا گیا جس کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کئے گئے ۔ سیاسی سرگرمیاں ختم ہونے کے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر نہیں اٹھائے جا سکے ۔