اسلام آباد(طارق محمود سمیر)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طرف سے قومی اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں نازیبا اور قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کی اصل وجوہات دو ہیں ،ایک وجہ یہ ہے کہ جلسے میں لاکھوں تو کیا ایک لاکھ لوگ بھی جمع نہیں
ہوسکتا ور اس کے ذہنی دباؤ کے باعث انہوں نے اپنے لیڈر کو خوش کرنے کے لیے دھمکیاںدیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایاجارہاہے اور اس ضمن میں چند دنوں میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ،جس کا عندیہ بانی پی ٹی آئی کے سابق دست راست فیصل واوڈا نے بھی ایک ٹی وی پروگرا م میں دیا،اعلیٰ باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ جب بھی کوئی سیاست دان گڈگورننس کے قیام اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو وہ فوج اور دیگر اداروں کو نشانہ بناتاہے اور وزیراعلیٰ کے پی نے گزشتہ روز جلسے میں ایسا ہی کیا،دعوے تو کئے گئے تھے کہ جلسے میں لاکھوں لوگ آئیں گے لیکن جلسے میں پہنچنے والے صرف ہزاروں کی تعداد میں تھے ،ذرائع کاکہناہے کہ سیاسی قوتیں مراعات تو لیتی ہیں لیکن ذمہ داری اٹھانااور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کرنا انہیں اچھانہیں لگتااورگنڈاپورایساہی کررہے ہیں ، جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے پاکستان کا کبھی بھلانہیں ہوا ، ذرائع کاکہناہیکہ قومی ادارے کرپشن پر خاموش نہیں رہ سکتے ،ذرائع نے سوشل میڈیاسے متعلق مسائل اور قوانین پرعملدرآمدیقینی بنانے پر زور دیاا ور الزام تراشی سے گریز کرنے کی رائے دی ہے،ذرائع نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیس سے متعلق کہاکہ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے اور اس بارے میں زیادہ قیاس آرائی کرنامناسب نہیں ہے،ذرائع کا کہناہے کہ جہاں تک یہ تنقید کی جاتی ہے کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی کا معاملہ 2017کاہے اور اب کیوں انکوائری کی گئی تو اس کا واضح جواب یہ ہے کہ سپریم کورٹ نیایک شکایت آنے پر انکوائر ی کاحکم دیا جس کے بعد ہی معاملات آگے بڑھے اور اب فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ٹھوس شوائد کی بنیاد پر کیا جارہاہے،اس ضمن میں بارہ اگست کو باقاعدہ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جاچکی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تاثر بھی غلط دیاجاتاہے کہ تاخیر سے اس معاملے کی انکوائری کی گئی ماضی میں بھی کئی بار ایسے ریٹائرڈ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جن کی ریٹائرمنٹ کو پانچ سال سے زائد عرصہ ہوچکاتھااور جب ٹھوس شواہداورثبوت آئے تو قانون نے اپناراستہ خود بنایا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومئی کے ملزمان کوکوئی معافی نہیں ملے گی نہ ہی انہیں بخشا جائے گا اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ صرف فوج کے ادارے کانہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے،ذرائع نے برطانیہ اور امریکہ میں حال ہی میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر عدالتوں کے فوری فیصلوں کابھی حوالہ دیااورکہاکہ یہاں طویل عرصے سے معاملات تاخیرکاشکارہیں، ذرائع کا کہناہے کہ ایک مخصوص بیانیے کی حمایت کیلئے عالمی میڈیامیں 130آرٹیکلزشائع کروائے گئے،اتنے آرٹیکلزتو بھارت بھی اپنے حق میں شائق نہیں کروا سکتا اور یہ آرٹیکلز شائع کروانے میں ان لوگوں نے معاونت کی جو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک لفظ تک نہیں بولتے ،ذرائع کاکہنا ہیکہ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت وفاقی یاصوبائی حکومتیں فوج کو امن وامان کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے طلب کرتی ہیں اگرکوئی صوبہ یہ سمجھتاہے کہ وہ از خود امن وامان بہتربناسکتاہے تو مذکورہ آرٹیکل کے تحت لکھ دے کہ فوج کی ضرورت نہیں ہے ،ذرائع نے بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے بھی یہ رائے دی ہے کہ صوبے کے حالات اس لئے خراب کئے جاتے ہیں تاکہ وہاں ترقی نہ ہوسکے کیونکہ ترقی ہوگی تو عوام کو فائدے پہنچیں گے ،گوادرجیسامنصوبہ وہاں موجود ہے،مائننگ،ریکوڈک جیسے منصوبے ہیں اگر یہ کامیاب ہوجائیں تو بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ،اسی لییایک سازش کے تحت مزدوروں کو نشانہ بنایاجاتا ہے تاکہ وہاں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہ ہوسکے،کچھی کینال پر تیزی سے کام ہورہاہے اس منصوبے سے بڑے پیمانے پر اراضی سیراب ہوگی چھوٹے ڈیمزبھی بنائے جارہے ہیں،ذرائع کے مطابق بیرون ملک بیٹھے سزایافتہ دوسابق افسران کے رینک ختم ہوچکے ہیں کورٹ مارشل بھی ہوچکاہے ان کے سرپرست کون ہیں؟سب جانتے ہیں اور انٹرپول کی کارروائی جاری ہے،سرپرست انہیں پاکستان کے حوالے کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ذرائع نے اس تنقید کہ ریٹائرڈفوجی افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیاجاتاہے یہ جواب دیاہے کہ یہ تعیناتی سول حکومت کرتی ہے اور کے پی کے حکومت نے بھی ریٹائرڈ آفیسر کو ملازمتیں دے رکھی ہیں۔
علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی تیاریاں ،کے پی کے میں چند دنوں میں بڑی تبدیلیاں متوقع








