بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کردیا گیا ۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سنگجانی مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

رہائی کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہاکہ د س ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب نقاب پوش ایوان میں داخل ہوئے اور پی ٹی آئی کے دس ایم این اے کوگرفتارکرلیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم مزاحمت پر یقین نہیں رکھتے ، ہم نے خود گرفتاری دینی تھی،انہوں نے کہاکہ امیدہےکہ سپیکراس معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خود گاڑی سے باہر آکر گرفتاری دی، ہمارے لوگوں کو نقاب پوشوں نے گرفتار کیا، لوگوں کی گرفتاری کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے گرفتار کرکے تھانےمیں رکھا گیا، بعد میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمان میں رہے، ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتےتھے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اور شعیب شاہین کو دفتر سے گرفتار کرلیا جبکہ زرتاج گل پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئی تھیں