سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجازنے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا۔
ا نہوں نے کہاکہ ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے، ہماری فوج مضبوط ہے لیکن ہم مضبوط معیشت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم جو ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا وہی کچھ کریں گے ، بزنس کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پہلے کی بات کرے گی ۔ اورہمارے لیے پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔
پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گ، گوہر اعجاز








