بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رات تین بجے پارلیمنٹ کے اندرموجود ہونے کاکیاجواز ،کیا پارلیمنٹ کیا کوئی پناہ گاہ ہے؟راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری سے متعلق کہاہے کہ اراکین کی گرفتاری حکومت کے لیے لمحہ فکریہ نہیں، رات تین بجے پارلیمنٹ کے اندرموجود ہونے کاکیاجواز ،کیا   پارلیمنٹ کیا کوئی پناہ گاہ ہے؟  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ ججزکے لیے لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت قراردیا،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ،اس معیار کے ساتھ سیاسی جماعت نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں ہربندے نے گھٹیازبان استعمال کی تاکہ بانی پی ٹی آئی کی نظر میں سرخروہو۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کیا کوئی پناہ گاہ ہے؟رات تین بجے پارلیمنٹ کے اندرموجود ہونے کاکیاجواز ہے؟۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا دوہرا معیار ہے، اراکین کی پکڑ دھکڑ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ نہیں ،اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی اجازت نہیں دے رہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ججز کو چاہئے کہہ پی ٹی آئی کی تقاریرکانوٹس لیں، علی امین گنڈاپورکی تقریر کی ہر طبقے نے مذمت کی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپورنے جنہیں بڑھکیں لگائیں ان سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

راناثناء اللہ نے کہاکہ سپیکرکی انکوائری میں کچھ سامنے آیاتو ہماری سیاسی میراث کا سوال ہوگا  انکوائری میں پارلیمنٹ کے اندرکسی کا آنااور گرفتاری ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بوگس مقدمات اگردرج ہیں تو عدالتوں میں لڑے جائیں گے پارلیمنٹ میں نہیں۔