بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ ہورہاہے،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ  بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے رابطے ان کے کام آئیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہاکہ اسلام آباد میں ملاقاتوں میں ہونے والی باتوں کا گواہ علی امین گنڈاپورکے سواکوئی  نہیں، انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اندرگرفتاریوں سے جلسے کی مذمت مدھم پڑ گئی ، اسمبلی واقعہ سے پہلے پی ٹی آئی بیک فٹ پر تھی ۔خواجہ محمدآصف نے کہاکہ علی امین گنڈاپور ڈبل گیم کھیل کررہے ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ ہورہاہے، چاردیواری کے اندرعلی امین گنڈاپوربالکل مختلف بات کرتے ہیں جب کہ جلسوں میں نکل کر مولاجٹ بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے جن کے رابطے ان کے کام آئیں گےوہ ان کے لئے ذریعہ نجات بن جائیں گے،بانی پی ٹی آئی کبھی گھی شکر اور کبھی ان کے منہ سے آگ نکل رہی ہوتی ہے،یہ سب ایک سٹریٹجی کے تحت چل رہاہے، یہ آخری ہلہ بول رہے ہیں،پی ٹی آئی قیادت تذبذب میں ہے،مختصردورانیہ جلد ختم ہوگا،نتائج آناشروع ہوں گے۔