اسلام آباد:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سنگ جانی جلسے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ملاقات کے لیے گنڈاپورسے رابطہ کیاگیاتھا جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہ کرنے کابانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان علی امین گنڈاپورکے لیے نہیں تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسیف نے کہاکہ نوستمبر کی رات علی امین گنڈاپور کی اسٹیبلشمنٹ کے ادارے سے ملاقات ہوئی ،اس ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پورسے رابطہ کیاگیاتھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جلسے کے بعد وزریراعلیٰ علی امین گنڈاپورسے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے تشویش پیداہوگئی تھی جو غلط تھی۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہ کرنے کابانی پی ٹی آئی کا بیان میرے خیال میں علی امین گنڈاپورکے لیے نہیں تھاتاہم انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپوراپنی تقریرپرکھڑے ہیں اور پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ حکومت کا مفاد ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تناؤ ہو۔
جلسے کے بعدگنڈاپورکی اسٹیبلشمنٹ کی ملاقات،بیرسٹرسیف نے تصدیق کردی








