بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی بڑی لچک،پارلیمان کی بالادستی کے لیے پی پی ،ن لیگ سے ہاتھ ملالیا

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے مشکوک اندازمیں 10اپوزیشن ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے واقعہ نے اپوزیشن اور حکومت کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے بالآخر متحد کردیاہے،سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹوشہید اور نوازشریف کے درمیان
میثاق جمہوریت کے بعد چارٹر آف پارلیمنٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق کرنااور جمہوریت کے استحکام ،پارلیمنٹ کی بالاستی اور ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے بہت مددگارثابت ہوسکتاہے،خوش آئند بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے جارحانہ سیاست کوایک طرف رکھ کر پارلیمنٹ کے امور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیاہے حالانکہ عمران خان تسلسل سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھے گی ، سنگ جانی جلسہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی غیرذمہ دارانہ تقریر،قومی اداروں اورمیڈیاکونشانہ بنانے کے بعدجس اندازمیں حکومتی اور ادارہ جاتی ردعمل جس انداز میں آیا،وہ کوئی مناسب نہیں تھا کیونکہ سنگ جانی جلسے کے بعد تحریک انصاف کی سینئر اور سنجیدہ قیادت پریشان تھی کہ علی امین گنڈا پورنے ایک ایسی تقریرکی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کے حال ہی میں 22اگست کا جلسہ منسوخ کرانے کے حوالے سے جورابطے ہوئے تھے اس کے بعد تحریک انصاف کے لیے ایک راستہ بن رہاتھا لیکن علی امین گنڈاپورنے اداروں کو متنازع بنانے اور بے بنیادالزامات والی تقریرکرکے عمران خان کی مشکلات میں اضافہ کردیامگر پارلیمنٹ ہاوس کی حدود سے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں اور پولیس کے علاوہ مشکوک نقاب پوش افراد کی آمد سے حکومت کو بھی تنقید کاسامناکرناپڑااور سپیکرکے عہدے کے تقدس کی بحالی کے لیے سردار ایاز صاد ق کواپنی شرافت اور نرم مزاجی کو ایک طرف رکھ کر آئین ،قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے کھڑا ہوناپڑاجہاں انہوں نے سارجنٹ ایٹ آرمزکومعطل کیاوہیں سی ڈی اے کے ان ملازمین کو بھی معطل کیاگیاجنہوں نے بجلی سپلائی معطل کرنے میں معاونت کی ، قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک جامع اور منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین کی طرح تقریرکرکے سارا میلا ہی لوٹ لیا،انہوںنے اپنی والدہ بے نظیربھٹو شہیداور نوازشریف کے میثاق جمہوریت کے معاہدے کادائرہ وسیع کرنے کاراستہ کھولاہے ،اگر اب بھی عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت اپنی ضد پر قائم رہتی ہے کہ انہوں نے صرف اس اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے جس سے متعلق وہ خودگزشتہ روزکہہ چکے ہیں کہ ان سے دھوکاکیاگیاہے،حالانکہ تحریک انصاف کی حالیہ تاریخ کا جائزہ لیاجائے تو جو کچھ 2014کے دھرنیمیں ہوا جو وہ ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے،پارلیمنٹ پر حملہ کیاگیا،جنگلے توڑے گئے ،عمران خان کے سیاسی کزن کینیڈا میں رہائش پذیرعلامہ طاہرالقادری کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے لٹکائے اس سب کے باوجود اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے جس انداز میں ن لیگ کاساتھ دیاتھا اور جمہوری عمل کو ڈی ریل ہونے سے بچایااور آج بلاول بھٹونے بھی اپنی پارٹی کی روایات کو مزیدآگے بڑھایاہے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکاکردار بھی بہت مثبت رہا اور انہوں نے بھی سپیکر کی طرف سے 16رکنی کمیٹی کے قیام اور چارٹرآف پارلیمنٹ کی تجویز سے مکمل اتفاق کیاجب سپیکرنے یہ شکوہ کیاکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے یہ الزام لگا کر دل دکھایاہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی گرفتاری میں ،میں نے کوئی سہولت کاری کی ہے جس پر فیصل آباد سے ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ نے سپیکرسے معذرت کی اور کہاکہ پارلیمنٹ کی عزت کی خاطرہم سب سپیکرکے ساتھ ہیں علی محمدخان نے بھی پارٹی سیکرٹری جنرل کے بیان پر ناپسندیدگی کااظہارکیا،وزیردفاع خواجہ آصف کاکردار بھی مثبت رہااور انہوں نے سخت تقریرنہیں کی اور مفاہمتی عمل کاآگے بڑھانے کی تائید کی وزیراطلاعات عطاء تارڑ جن کے کندھوں پر ایوان کے اندربھاری ذمہ داریاں ہیں کیونکہ کسی کے لاڈلے وزیرداخلہ محسن نقوی قومی اسمبلی میں آنااپنی توہین سمجھتے ہیں ان کی غیرحاضری میں وزیراطلاعات نے ایک گھنٹہ سے زائد دیرتک وزارت داخلہ سے متعلق سوالات او ر توجہ دلاونوٹسزکے جواب دیئے اور اپوزیشن کی تنقیدکابھی تحمل مزاجی سے جواب دیاحالانکہ پارلیمنٹ ہاوس کی حدود سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر وزارت داخلہ کاموقف بیان کرنامحسن نقوی کی ذمہ داری ہے مگر نجانے کیوں وہ قومی اسمبلی میں آنے سے کتراتے ہیں۔