بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں کمی کا امکان

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ صنعت کاروں کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

صنعت کاروں نے پالیسی ریٹ میں پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں افراز زر کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد شرح سود میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

اس وقت بنیادی شرح سود انیس اعشاریہ پانچ فیصد ہے، اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے دس جون کو شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اور انتیس جولائی کو ایک فیصد کمی کی تھی۔

واضح رہے کہ تاجر براردری کی جانب سے شرح سود میں غیرمعمولی کٹوتی کے مطالبے کے بعد اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) آج شرح سود سمیت ملک کی مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرے گی۔

مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کے بعد اسٹیٹ بینک آج ہی ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ جاری کرے گا۔