اسلام ٓباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف اور اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی سید قاسم علی شاہ اور سردار شاہ جہان یوسف شامل تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں جاری مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
وفد نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفد نے عوامی فلاح و بہبود کی خاطر لیے جانے والے تمام اقدامات کے لیے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔