بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سید خورشید شاہ  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ متفقہ طور پرکمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔ کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان نے شرکت کی۔   صاحبزادہ حامد رضا نے سید خورشید احمد شاہ کا بطور چیئرمین نام تجویز کیا۔ محمود خان اچکزئی اور دیگر ممبران نے سید خورشید شاہ کے بطور چیئرمین کی تائید کی۔   کمیٹی ممبران نے سید خورشید شاہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔   اراکین قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید امین الحق، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین شامل ہیں۔ ایڈوائزر ٹو اسپیکر برائے قانون سازی محمد مشتاق نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔