اسلام آباد(طارق محمود سمیر ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوروفاق کے ساتھ بدستور محاذآرائی کی روش جاری رکھے ہو ئے ہیں ،اب انہوں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے افغانستان وفد بھیجنے کا اعلان کردیا،ایک تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپورنے کہاکہ مذاکرات کرکیجوخون بہہ رہا ہیاسے روکیں گے، افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا، ،وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اس متنازع بیان کامعاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا،ان کاکہناتھا کہ علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، وزیراعلیٰ نیکس حیثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، جس راستے پر وزیراعلیٰ خود چل رہے ہیں اور ساتھ اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں یہ اس ملک کے لیے زہر قاتل ہے، ملک کی سلامتی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے داؤ پرلگایاہے۔اسی طرح دیگرارکان نے بھی گنڈاپور کے بیان پر تشویش اور حیرت کا اظہارکیااور عوامی حلقوں میں بھی اس حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے، کیونکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، آئین پاکستان نہ تو کسی صوبائی حکومت کوقومی نوعیت کے معاملات پر کسی ملک کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اجازت دیتاہے اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے،آئین میں صوبوں اور وفاق کوتفویض کردہ اختیارات اور حدود وقیود کا واضح طور پر تعین کردیاگیا ہے،چنانچہ وزیراعلیٰ کا یہ بیان ان کے آئین سے نابلدہونے کامظہربھی ہوسکتا ہیگنڈاپور کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریزکرناچاہئے اور انہیں یہ بھی یادرکھناچاہئے کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں وفاق میں سابق پی ٹی آئی حکومت کی اس ناقص پالیسی کا بھی بڑا عمل دخل ہے جب پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کافیصلہ کیاگیا اور پھر مذاکرات کی آڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس پاکستان میں داخل ہونے اور پھر سے منظم ہونے کا موقع ملا۔ ماضی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب فوجی آپریشنز سے دہشت گردی کاخاتمہ کیاگیااس لے گنڈاپورکو اگرکوئی تحفظات ہیں تو وہ انہیں وفاق کے ساتھ بات کریں اور وفاق کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں ،سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے نمائندے شامل ہیں یقیناً پارلیمنٹ کے اموربہتر انداز میں چلانے کے لیے کمیٹی کاقیام ایاز صادق کی نیک نیتی کااظہارہے اور حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ایاز صادق کی تحریک کی ہے،اور ایاز صادق نے اپنے عمل سے ثابت بھی کیاہے کہ وہ مضبوط سپیکر ہیں ماضی میں اسد قیصر بھی سپیکرکے عہدے پرفائز رہے لیکن وہ مضبوط سپیکر نہیں بن سکے تھے ،ماضی کے سپیکرزکاجائزہ لیاجائے تو سیدفخرامام ایسے سپیکرتھے جو فوجی آمر ضیاالحق کے سامنے ڈٹ گئے تھے جس پر انہیں عہدہ بھی کھوناپڑا تھاتاہم ایاز صادق نے سپیکرکے طورپراپنی صلاحیتوں کو منوایاہے اور حکومت اور اپوزیشن دونوں کااعتماد جیت لیاہے۔








