اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے سینیٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پرحکومتی ممبران کی موجودگی پراعتراض اٹھا دیا ۔
اپوزیشن لیڈر نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا ۔
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن بنچزسےحکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹائیں، سینیٹ حکومت اوراپوزیشن کوالگ الگ سیٹیں دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں حکومت اور اپوزیشن کردار بالکل واضع لکھا گیا، سینیٹ میں موجودہ سیٹنگ ارینج منٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اکٹھے الاٹ کی گئیں، اپوزیشن ارکان کو علیحدہ نشستیں الاٹ کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اور بڑی جماعت کےممبران کو ایوان میں پچھلی نشستیں دی گئی۔
’حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں‘ شبلی فراز کا چیئر مین سینٹ کو خط








